Oct 12, 2018 10:19 pm
views : 486
Location : Domestic Place
Lahore- Saad Rafique Media Talk
لاہور، حکومت گتھم گتھا ہونا چاہتی ہے تو ہم حاضر ہیں، خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے میری کردار کشی کی بھرپور طریقے سے مہم
چلائی گئی، جس میں بہت سارے لوگ ملوث تھے اور اب حکومت براہ راست میری
کردار کشی کیلئے کم ظرفی پر اتر آئی ہے۔ آئے روز خبر چلوادی جاتی ہے، ان کو
کون بتاتا ہے کہ مجھے کل یا پرسو پکڑا جائے گا۔
لاہو رمیں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا
مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم بننے کا ہر گز یہ مقصد نہیں ہوتا کہ اپنے سیاسی
مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے، موجودہ حکومت کے وزراء کہتے ہیں
کہ آئندہ شکار فلاں ہوگا اور مخالفین کی گرفتاری پر بغلیں بجاتے پھرتے ہیں،
کہا جاتا ہے پچاس پچاس آدمی کو پکڑیں گے تو بھی چین نہیں آئے گا لیکن
حقیقت یہ ہے کہ اس کے بعد یہ لوگ زیادہ مضطرب ہوں گے۔
خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ چودہ اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہیں
اور پچیس جولائی کی طرح ہم اس انتخابات کو چوری کرنے نہیں دیں گے، حکومت
ہماری باتوں کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے گتھم گتھا ہونا چاہتی ہے تو ہم
حاضر ہیں۔