Oct 12, 2018 10:23 pm
views : 465
Location : Different Areas
karachi- Heat In City
کراچی، شہر قائد میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں زبردست اضافہ
شہر قائد میں گرمی کی شدت بڑھنے سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی زبردست
اضافہ ہوگیا ہے۔ گرمی اور لو سے بلگتی شہریوں کی بڑی تعداد جسم کو ٹھنڈا
کرنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور گنے کا رس پینے کیلئے دکانوں اور ٹھیلوں پر
پہنچ گئی۔
ٹھنڈے مشروبات اور گنے کا رس فروخت کرنے والوں کی گرمی کے موسم میں چاندی ہوگئی۔
گنے کا رس فروخت کرنے والے محمد اشتیاق کا کہنا تھا کہ گرمی تو واقعی ہے
لیکن ہمارا کام گرمیوں میں ہی چلتا ہے، بوتل کی بہ نسبت گنے کا رس زیادہ
مفید ہے، گنے کا رس گرمی کا توڑ بھی ہے۔
ایک بزرگ شہری اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ گرمی میں زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
انسان کی مجبوری ہوتی ہے کہ گرمی میں زیادہ سفر نہیں کرسکتا، گرمی کی وجہ
سے پیاس بھی لگتی ہے، ایسے میں گنے کا رس پی کر جسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے