Oct 13, 2018 01:14 pm
views : 454
Location : Foreign Office
Islamabad- Shah Mehmood Qureshi in Session of the SCO council
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں قیام امن کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے: وزیر خارجہ
دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ
ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا 17 واں اجلاس ہو رہا ہے جس میں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان
کا تاجک حکومت کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے اجلاس کے کامیاب
انعقاد پر تاجک حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایس سی او ایک اہم پلیٹ فارم ہے، یہ پلیٹ
فارم خطے میں قیام امن کے لیے اہم ہے، ایس سی او ممبر ممالک کے لیے پاکستان
میں باہمی فائدے کے مواقع ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا معاشی
ایجنڈا پاکستانی عوام سمیت خطے کے لیے فائدہ مند ہے، سی پیک منصوبوں کی
تکمیل سے بڑے ثمرات حاصل ہوں گے۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے
لیے اہم ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط پر پاکستان
کردار ادا کر سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت
رکھتی ہے، مشترکہ مفادات پر مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔