Oct 13, 2018 01:18 pm
views : 466
Location : Domestic Place
Lahore- Saad rafique and Salman Rafique putted on in ECL
لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل، خواجہ برادران کے نام ای سی ایل میں شامل
پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان
رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، درخواست ایف آئی اے کی جانب سے کی
گئی تھی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نام بلیک لسٹ میں شامل
کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پیراگون کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ کا نام بھی ای سی ایل
میں ڈال دیا گیا، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد رہے گی، نیب نے تینوں
شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔نیب کی جانب سے ن لیگ
کے رہنما اور سابق ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی
وزیرِ صحت سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کی جا
رہی ہیں۔