وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر
سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ تحریک
انصاف کی حکومت نے مسائل کے حل کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے ہیں ۔ورثے
میں تباہ حال معیشت ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے عوام کا خیال کیا نہ ملک
کا۔اربوں کے قرضے اگر صحیح طریقے سے خرچ ہوتے تو ملک کی یہ حالت نہ
ہوتی۔قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت ملی ہے ۔عمران خان
پاکستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔عوام کی توقعات کو ہر
قیمت پر پورا کریں گے۔