Oct 13, 2018 01:52 pm
views : 462
Location : Foreign Office
Islamabad- Childrens protection in war affected areas should be given Priority, Maleeha Lodhi
نیویارک : جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کواولین ترجیح دی جائے, ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے بچوں کے حقوق سے متعلق
مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالت زار پرروشنی
ڈالی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ
علاقوں میں بچوں کے تحفظ کواولین ترجیح دی جائے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ فلسطین، کشمیرمیں بچے بیرونی تسلط کے زیرسایہ
زندگی گزاررہے ہیں، فلسطین، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوپرتشدد صورت حال کا
سامنا ہے۔
رواں سال 25 مئی کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی
کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیراورفلسطین میں جنیوا
کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے