Oct 13, 2018 02:32 pm
views : 482
Location : Domestic Place
Karachi-Rauf Siddique Media Talk
کراچی: علیحدگی مسائل کا حل نہیں ہوتی, روف صدیقی
رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی
جماعت ہے،متحدہ میں اختلاف ہیں وہ بھی دور ہو جائیں گے،فاروق ستار نے غلط
وقت پر پریس کانفرنس کر دی
ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی مسائل کا حل نہیں ہوتی،وفاقی حکومت میں رہ کر ہی
مسائل حل کیے جا سکتے ہیں،کل ایک سانحہ ہوا پبجاب یونیورسٹی کے چانسلر کو
ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا،جس ملک میں اساتذہ کی عزت نہیں ہوتی ہو معاشرہ
ترقی نہیں کرتے،چیف جسٹس نے اس پر نوٹس لگا جو کہ خوش آئند ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 243 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی،میں عوام سے اپیل کرتا ہوں پتنگ کو ووٹ دیں