Oct 13, 2018 06:55 pm
views : 463
Location : Domestic Place
Lahore- CM Punjab Media Talk
لاہور، گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے، عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں حضوری باغ میں پودا لگاکر پنجاب میں مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
کلین اینڈ گرین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان
بزدار کا کہنا تھا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پورے پنجاب تک لے کر
جائیں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالص طورپر انتظامی معاملہ
ہے، اس پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ۔ ضمنی الیکشن کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ آئینی طریقے سے منتخب ہوئے
ہیں اور انہیں آئینی طریقے سے ہی ہٹایا جا سکتا ہے ۔ کوئی کسی کے اختیارات
استعمال نہیں کررہا ۔ پیار محبت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔