Oct 13, 2018 07:06 pm
views : 453
Location : District and Session Court
Islamabad- Faisal Raza Abidi sent jail on 14 Days remand
اسلام آباد، عدلیہ مخالف بیانات کا کیس، فیصل رضا عابدی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدلیہ مخالف بیانات پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کو باقی چیزیں کیوں نظر نہیں آتیں، لوگ درخواست دے دے کر مر جاتے ہیں، کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔
عدلیہ مخالف بیانات کے الزام میں گرفتار فیصل رضا عابدی کو ڈسٹرکٹ اینڈ
سیشن جج سہیل ناصر کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نےملزم کو 14 روزہ جسمانی
ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اور جو کچھ
ہو رہا ہے وہ پولیس کو نظر کیوں نہیں آرہا، یہ امتیازی سلوک کیوں، حیرانگی
ہو رہی ہے کہ اسلام آباد پولیس اتنی ذمہ دار کیسے ہوگئی، یہاں تو لوگ
درخواست دے دے کر مر جاتے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں ہوتی، روز میڈیا پر
عدلیہ کیخلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ پولیس کو کیوں نظر نہیں آتا ؟ ایک شخص
سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد نکل رہا تھا اسے گرفتار کر لیا۔
فاضل جج کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی حمایت نہیں کر رہے، صرف مساوی نظام کی
بات کر رہے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہر کسی کو اپنی وردی کی پڑی ہوئی ہے، یہ کیا
فلسفہ ہے کہ ایسے لوگوں کو اشتہاری قرار دیدیا جاتا ہے جو تقریریں بھی کر
رہے ہوتے ہیں، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات تو مذاق ہو گیا ہے، جس پر دل
چاہا لگا دیا۔