Oct 13, 2018 07:25 pm
views : 439
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan Clean and Green Pakistan Campaign
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے مقامی گرلز اسکول میں پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے مقامی گرلز اسکول میں پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
وزیراعظم نے صاف صفائی مہم میں بھی حصہ لیتے ہوئے علامتی طور پر جھاڑو لگا
کر مہم کا آغاز کیاجبکہ طالبات کے ساتھ کالج گراؤنڈ سے کچرا بھی اٹھایا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت
بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی، درجہ حرارت بڑھنے سے دریاؤں
میں زیادہ پانی آئے گا اور سیلاب آئیں گے، گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں
پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔
بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی
گندگی نہیں، ہم اپنے ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں، دریا گندے کرتے ہیں،
لاہورمیں آلودگی کا درجہ سب سے زیادہ ہے، ہم اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل
تباہ کررہے ہیں، آلودگی سے انسان کی زندگی گیارہ سال کم ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے شکار ممالک میں سب سے
آگے ہیں، ہم نے کے پی کے میں بلین ٹرین سونامی میں ایک ارب درخت لگائے، اب
پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، اس کا مطلب ہےکہ ملک کا سارا
موسم پیٹرن تبدیل ہوسکتا ہے اس سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔