Oct 13, 2018 07:58 pm
views : 452
Location : Different Areas
Islamabad- Delivery of Belt Papers
اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٓضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی
شکل دیدی۔ ضمنی انتخابات میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز مقررہ پولنگ
بوتھس پر پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے 243 اور سندھ اسمبلی کےحلقے 87 میں ضمنی الیکشن کی
تیاریاں مکمل بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ وفاق میں متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک
انصاف میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔
کراچی میں ضمنی الیکشن کا میدان اتوار کو سجے گا۔ آج رات بارہ بجے انتخابی
مہم کا وقت بھی ختم ہو جائے گا۔ کئی حلقوں سے کامیاب ہونے والے عمران خان
نے این اے 243 کی نشت چھوڑ دی تھی۔
اس نشت پر اصل مقابلہ وفاق میں حلیف ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے درمیان
ہیں۔ ایم کیوایم نے عامرچشتی اور تحریک انصاف نے عالمگیر کو میدان میں
اتارا ہے۔ اس حلقے میں 216 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ چار لاکھ دوہزار
731 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
پی ایس 87 میں تحریک لبیک کے امیداور کے انتقال کی وجہ سے انتخابات نہیں
ہوسکے تھے۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اور ایم کیوایم میں سخت
مقابلے کا امکان ہے۔ پی ایس 87 میں 124 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ یہاں
ایک لاکھ 46 ہزار 852 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے
ضمنی الیکشن کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس رینجرز اور پاک فوج کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے