Oct 13, 2018 08:08 pm
views : 449
Location : Domestic Place
Lahore- Federal Information Minister Fawad Chaudhary Addressees To Seminar
لاہور، عجیب بات ہے جمہوریت کو اس وقت خطرہ ہوتا ہے جب کسی بڑے پر ہاتھ ڈالتے ہیں، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ
نہیں، عجیب بات ہے جمہوریت کو اس وقت خطرہ ہوتا ہے جب کسی بڑے پر ہاتھ
ڈالتے ہیں۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی تقریب میں وزیر اطلاعات
فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت کے لیے بہت
قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وسائل پر غریب عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا ایون فیلڈ پراپرٹیز والوں کا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قانون
کی بالادستی ہوگی۔ گاؤں دیہات میں رہنے والوں کا بھی ملکی وسائل پر برابر
کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آپ لوگ مڈل کلاس کا انقلاب دیکھ رہے
ہیں، 5 سال اے این پی کے صدر دبئی رہے، یہاں دھماکے ہوتے رہے وہ نہیں آئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر کی حکومت میں 6 ہزار قرضہ تھا جمہوریت
میں 13 ہزار تک پہنچا دیا گیا، پختونخواہ میں جو تبدیلی لے کر آئے انشا
اللہ ملک بھر میں اس سے زیادہ تبدیلی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست
بنائیں گے، افسوس کی بات ہے سیاستدانوں پر اعتماد کی کمی ہے اور اس کے ذمہ
دار خود سیاستدان ہیں۔آئی ایم ایف کے پاس گئے مانتا ہوں لیکن کیوں گئے یہ
کسی نے نہیں دیکھا۔