Oct 13, 2018 08:26 pm
views : 414
Location : Domestic Place
Lahore- ANP Leader Bushra Gohar Addresses to Condolence Reference
لاہور، ملک میں 71 برسوں کے دوران زیادہ وقت ڈکٹیٹر شپ کا رہا ہے ، بشریٰ گوہر
عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک
میں جو حالات چل رہے ہیں اس میں عاصمہ جہانگیر کی آواز نہایت ضروری ہے۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے بشریٰ گوہر کا مزید کہنا تھا کہ یہ تعزیتی ریفرنس وقت کا تقاضا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں 71 برسوں کے دوران زیادہ وقت ڈکٹیٹر شپ کا
رہا ہے اور باقی بلاواسطہ ڈکٹیٹر شپ کا رہا ہے، 71 برس ہم نے ڈکٹیٹر شپ
بھگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور ولی خان نے ملک جمہوریت کیلئے بڑی جدوجہد
کی لیکن ابھی جو احالات ہیں ایسا لگتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے سرینڈر
کردیا ہے، اس سرینڈر میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔