Oct 13, 2018 12:00 am
views : 468
Location : Domestic Place
Nusrat Fateh Ali Khan Death Aniversary UP
فیصل آباد، سُر اور سنگیت کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا ستر واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
سُر اور سنگیت کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا ستر واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
فن موسیقی کے شہرہ آفاق ستارے اور مایہ ناز قوال استاد نصرت فتح علی خاں نے
13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں آنکھ کھولی اور موسیقی کی دنیا میں خوب
نام کمایا۔
استاد نصرت کی قوالی، گیت، غزل، منقبت اور عارفانہ کلام آج بھی کانوں میں رس گھول رہا ہے۔
آڈیٹوریم اور ایک انڈر پاس استاد نصرت فتح علی خاں کے نام سے منسوب ہے۔
میونسپل لائبریری کی آرٹ گیلری بھی اس عظیم گلوکار کی زندگی کا احاطہ کرتی
نظر آتی ہے۔
استاد نصرت نے جھنگ بازار میں بابا لسوڑی شاہ دربار پر بے شمار قوالیاں گائیں۔ اسی لئے تو آپ کے قدر دانوں کی آج بھی کوئی کمی نہیں۔