Oct 13, 2018 08:34 pm
views : 478
Location : Avari Tower Hotel
Lahore- Federal Information Minister Fawad Chaudhary Media Talk
لاہور، کرپشن کے خلاف صفائی ہمارے ذمہ ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان
نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا ہے، تمام پاکستانی عوام چاہے ان کا
تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں
اور پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اس ضمن میں
خصوصاً اسکولوں کے بچوں اور نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے، سرسبز اور شاداب
پاکستان ہوگا تو ہم آئندہ نسلوں کو ایک صاف وشفاف پاکستان دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہم نے پہلے ہی مہم شروع کررکھی ہے، وہاں پر
صفائی ہمارے ذمہ ہے، یہ پاکستان کی فزیکل صفائی ہم سب کے ذمہ ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ میں نے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی ہے
جس میں کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں جن بحرانوں کا آج ہم سامنا کررہے ہیں
اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ چھ ہزار کروڑ روپے کے قرضے تیس ہزار کروڑ روپے
تک پہنچ گئے ہیں ، ان کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی
جائے، مجھے امید ہے ہاؤس اس قرارداد کو پاس کرلے گا، اس کی ایک ماہ میں
رپورٹ آنی چاہیے، جو ذمہ دار ہوگا اس کو قومی مجرم سمجھتے ہوئے ان پر کیس
چلایا جانا چاہیے۔