Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 13, 2018 09:19 pm views : 416

Location : ISPR

Rawalpindi- DG ISPR Maj Gen Asif Ghafoor Media Talk in Lanodn.
  • Urdu

راولپنڈی، (ن) لیگ کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کیلئے  رقم دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے لیے 76 ہزار جانیں دی گئی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر طبقے نے حصہ لیا، (ن) لیگ کی حکومت نےعسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دی اور مکمل تعاون کیا، انہوں نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کے لیے رقم دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے نظام نے بہتر کام کرنا شروع کیا ہے، پہلے 2 سے 3 دھماکے معمول ہوتے تھے لیکن اب پورے ملک بالخصوص کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے، جس کے لئے بیورو کریسی اوردیگر اداروں نے مل کرکام کیا، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے، بیورو کریسی اورنظام سے متعلق پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جس نےکامیابی حاصل کی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مغربی میڈیا میں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی الزامات لگائے جاتے رہے، انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان سےمتعلق مثبت خبروں کو اجاگر نہیں کیا جاتا، فاٹا اصلاحات پرمغربی میڈیا میں ایک بھی بامقصد اسٹوری نہیں دیکھی گئی۔آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے، ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں، پاکستان میں خرابیوں سے زیادہ اچھائیاں ہیں جو دنیا کو بتانا ہے، بطورادارہ پاکستان کا تشخص بلند کرنا ہمار اولین فرض ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved