div> اینٹی کرپشن ویسٹ زون نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر زاہد حسین شاہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات
کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی کی ٹیم نے سول جج کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر
چھاپہ مار کارروائی کی ۔ کارروائی کے نتیجے میں سب انسپکٹر زاہد حسین شاہ
کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان
اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے شہری نعیم سے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے
جبکہ کارروائی کے دوران پچاس ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منصور علی وسان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ویسٹ زون ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔