لاہور، پاکستان کی معاشی پالیسی میں امریکی مداخلت ہے، نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ
شاہ اور پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر تاج
حیدرکے ہمراہ پیپلز پارٹی پنجاب سیکریٹریٹ لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔
پاکستان
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلااعات نفیسہ شاہ کا کہنا
تھا کہ اس وقت ملک نیا پاکستان بننے جارہاہے ،ملک کےہاتھ پاؤں باندھ کر
آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں
آئی ایم ایف نہ جانے پر یوٹرن لیاگیا،مہنگائی کی سونامی کو دبانےکےلئے عمران خان نے آپریشن کاشوشہ چھوڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی پالیسی میں امریکی مداخلت ہے ،اقوام متحدہ نے سی پیک کی تمام تفصیلات مانگ لیں ، آئی
ایم ایف سے بات چیت کن شرائط پر ہوں گے۔اگر گروتھ ریٹ تین فیصد سے کم ہو
گی تو بے روزگاری پیدا ہو گی،غریبوں کو کس طرح تحفظ دیں گے،ٹرم آف ریفرنس
بتائیں کتنا قرضہ لے رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل
چودھری منظور کا کہنا تھا کہ سونامی آتا تو تباہ کاریاں نظر آتی ہیں کوئی
چیز نہیں ٹھہرتی پاکستان کے
سونامی کے بعد اثرات سامنے آرہے ہیں، معیشت بیوروکریسی سمیت دیگر شعبوں میں
مسائل پیدا ہورہے ہیں۔اے ڈی خواجہ کی طرح سول سوسائٹی عدالت جائے کہ آئی جی
کیوں تبدیل کیا اگر سول سوسائٹی نہ گئی تو خودپیپلزپارٹی عدالت جائے گی۔