Oct 13, 2018 09:31 pm
views : 483
Location : Margalla Hotel
Islamabad- All Parties Conference
اسلام آباد، تحریک صوبہ پوٹھوہار کے زیر اہتمام نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
تحریک صوبہ پوٹھوہار کے زیر اہتمام نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے آل
پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اے پی سی میں صوبہ ہزارہ سے تعلق رکھنے
والی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اے پی سی سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ ہم علیحدگی پسند ہر گز
نہیں ہیں، یہ پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے، ہم پاکستان کی سلامتی پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم ریاست کے مخالف نہیں ہیں، حکومت وقت سے اپنے حقوق
کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مقررین کا کہناتھا کہ زبانیں بھی اپنی اہمیت رکھتی ہیں، زبانوں کے فروغ
کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پاکستان کے آئین نے یہ حق دیا ہے جس کے
تحت ہم صوبوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہمارے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ سی پیک
سے کوئی منصوبہ صوبہ ہزارہ کو نہیں دیا گیا۔ ہزارہ کو محروم رکھا گیا ہے۔
کیا ہزارہ پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔ اب ظلم وزیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا
چاہیے۔