مظفرآباد: کلین اینڈ گرین پاکستان مہم جاری
بلدیہ عظمیٰ مظفرآباد کے زیر اہتمام عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کلین
اینڈ گرین پاکستان مہم کا انعقاد کیا گیا ، بلدیہ عظمیٰ ،سول سوسائٹی ضلعی
انتظامیہ کا بچوں کے ہمراہ بلدیہ عظمیٰ آفس سے سی ایم ایچ چوک تک مارچ کی
گئی ،ضلعی انتظامیہ بچوں اور سول سوسائٹی نے مارچ میں شرکت
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں سے
تعلق رکھنے افراد کو صفائی ستھرائی، درختوں کی افادیت اور ان کے قدرتی
ماحول پر مثبت اثرات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،عوام الناس قومی مہم میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا
سکے،آزادکشمیر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر فرد اپنے حصے کا کردار ادا کرے