لاہور: الیکشن لڑنا آسان نہیں، یکساں مواقع نہیں ملتے، خواجہ سعد رفیق
لاہورکے حلقے این اے 131 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن لڑنا آسان نہیں، یکساں مواقع نہیں ملتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پولنگ اسٹاف کا کوئی حال نہیں، کچھ افسران کوعلم ہی نہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہربوتھ کی تفصیلات نہیں لگائی گئیں۔
خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گڑبڑکی کوشش نہ کرے، ایسا ہوا تو ٹکا کرجواب دیں گے۔