کراچی: اس حلقے سے بلے کی فتح ہو گی، عالمگیر خان
امیدوار پی ٹی آئی این اے 243 عالمگیر خان کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں کہ کراچی والوں نے پیار دیا ،اہلیان کراچی نے۔مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑا ،امید ہے کہ پی ٹی آئی جیتے گی
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نشست سے انتخابات میں حصہ لینا باعث اعزاز ہے،فکس ایٹ نے بلدیاتی اداروں پر اہلیان کراچی کی خدمت کے لیے دباو ڈالا،کراچی والوں کا اچھا وقت آرہا ہے، 30 سال تک شہر پر شر پسند عناصر کا قبضہ تھا
انکا مزید کہنا تھاعمران خان کی نیت صاف ہے ،اللہ پاک نیت پر مدد کرتا ہے ، میں نے اس حلقے سے سیوریج،پانی،انکروچمنٹ اور کچرے کے مسائل حل کرنے ہیں،جیتنے کے بعد کمیونٹی سینٹر قائم کرونگا