کراچی: سائیکلنگ کے فروغ کے لئےہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،گورنر سندھ
نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل
کا اقدام کیا ، گورنر سندھ نے فوارہ چوک پر صفائی میں حصہ لیا اور شجر
کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا،گورنر سندھ نے کریٹیکل ماس
سائیکلنگ گروپ کے نوجوانوں کا استقبال کیا،ان کے ہمراہ خود بھی سائیکل چلا
کر گورنر ہاؤس پہنچے
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایوینٹس کا مقصد خصوصاً
نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ سائیکلنگ ایک کھیل
ہونےکے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا بھی اہم ذریعہ ہے۔سائیکلنگ کے فروغ کے
لئےہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔شہر میں سائیکلنگ ٹریکس بنانے کے لئے
اقدامات کئے جائیں گے۔