div align="right">وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائشی علاقے بنی گالا میں ووٹ
کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53
میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم کا سلسلہ نمبر 478 ہے اور ووٹ موہڑہ نور اسکول
بنی گالہ میں درج ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
اور ان کا سیکیورٹی اسٹاف بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہا۔ اسپیشل برانچ
اور پولیس افسران کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔
عمران خان نے الیکشن 2018 میں این اے 53 میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم بعد
ازاں انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95
میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھی