راولپنڈی : ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی،غلام سرور خان
وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 میں ووٹ
کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن بھی پی ٹی
آئی جیتے گی۔
غلام سرورخان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مزہ نہیں آرہا ہے، اس مرتبہ مخالف
امیدواراتنا مضبوط نہیں، اپوزیشن تقسیم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی مضبوط ہوچکی
ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ منصورحیات کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کی
درخواست نہیں دی، بیٹے کو ٹکٹ پارٹی نے دیا تھا۔