اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی وزیر سونگ تاو ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو کی ملاقات
ہوئی، وزیر خارجہ نے اور ان کے وفد نے سونگ تاو کو دفترخارجہ میں خوش
آمدید کہا، ملا قات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قریبی
دوست اور اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہے
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران
خان کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پر عزم ہے،سی پیک
پاکستان کی ترقی کے لئے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،سی پیک پاکستان کے
لئے اولین ترجیح ہے
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ پورا پاکستان فائدہ اٹھائے۔