پنجاب :وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا والدین کے لئے پیغام
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین
راشد نے خسرو مہم کے حوالے سے والدین کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام دیتے ہوئے
کہا کہ انسداد خسرہ مہم کل سے شروع ہو گی،آئیں اس مہم میں بھرپور حصہ
لیں،15 ہزار ٹیموں کو علاقے سونپ دیے گئے ہیں ، ویکسین، اور دیگر ضروری
سامان اضلاع کو بھجوا دیا گیا،
ان کا کہنا تھا کہ سوشل موبلائزرزکی بھی
ٹریننگ کردی گئی ہے ، انسداد خسرہ مہم 15 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جاری رہے
گی،6 ماہ سے7سال کی عمر کے ایک کروڑ90 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں
گے،انسداد خسرہ ٹیکہ لگانے والی ٹیمیں ہر بچے تک پہنچیں،13 روزہ میں ہیلتھ
افسر ٹیموں کی اسنیپ چیکنگ کریں۔