div align="right">وزیر
اعظم کے معاونین شہزاد اکبر اور افتخار درانی نے آج اتوار کو مشترکہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں معاشی صورتحال کیا ہے ،
ملتان میٹرو میں 30 کروڑ روپے منی لانڈرنگ ہوئی مگر کسی نے کوئی ایکشن
نہیں لیا ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک
تھے، مگر سیاسی مفادات کام نہیں کرنے دے رہے تھے ، ماضی کی حکومتوں کی ناقص
پالیسیوں سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوا۔ منی لانڈرنگ احتساب کے عمل پر
کام جاری ہے، نو سے دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا
کہ پی آئی اے گیس سیکٹر اور یوٹیلٹی سٹورز کے نقصانات ایک ٹریلین سے بڑھ
گئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلیک اکانومی معیشت کو تباہ کر رہی ہے، لیکن
اب اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کام کر رہے ہیں۔ اگلے ہفتے برطانیہ جا رہا
ہوں برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ کچھ پینڈنگ کیسز پر معلومات شیئر کرونگا۔