Oct 15, 2018 01:18 pm
views : 479
Location : Domestic Place
Islamabad-Results of by election 2018
پی ٹی آئی (ن) لیگ 4، 4، (ق) لیگ 2 اور ایم ایم اے قومی اسمبلی کی 1 نشست پر کامیاب
ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل 8 بجے شروع ہوا جو
شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے
24 حلقوں میں 370 امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے لیے 95 لاکھ بیلٹ
پیپرز چھاپے گئے۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک
ایک نشست پر الیکشنز ہوئے جب کہ پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا کی 9،
سندھ کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے
پولنگ ہوئی۔
92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز کو حق رائے دہی کی سہولت دینے کے لیے ساڑھے 7
ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔ مختلف حلقوں کے1727 پولنگ اسٹیشنز کو
انتہائی حساس قرار دیا گی
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حکمران
جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 4، 4
نشستیں جیت لیں، ق لیگ 2 جبکہ متحدہ مجلس عمل بھی ایک سیٹ لینے میں کامیاب
ہوگئی۔ وزیرا عظم عمران خان کی چھوڑی 2 سمیت جیتی ہوئی 3 نشستوں پر حکمران
جماعت کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑا۔