لاہور: حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے،ان کوکام کرنے دینا چاہتے ہیں،ایاز صادق
لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنا کام کرے، پاکستان کا نقصان نہیں کرنا چاہتے۔
ایاز صادق کاکہناتھاکہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاہم حکومت ہر
دوسرے دن یہ کام نہ کرے کہ اس کو یو ٹرن لینا پڑے۔
انھوں نے کہا کہ اسد عمر اسمبلی میں کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار ٹھیک تھے۔ یہ
لوگ نااہل ہیں لیکن ان کو ہٹانا نہیں چاہتے۔ حکومت صرف سوشل میڈیا پر
باتیں کررہی ہے۔ ابھی تک حکومت نے کام نہیں کیا۔ حکومت کو اپنا کام کرنے
دینا چاہتے ہیں