کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین سےملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ادارہ
جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سول اصلاحات اور
آسٹرٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقا ت میں وزیر اعلی ٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سول اصلاحات پر کام کررہے
ہیں۔ اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویزات وفاقی ٹاسک فورس کو بھیجیں گے۔اپنے
اصلاحات میں ہر سروس کیڈر کو اچھا کیریئر دیں گے،حکومت ہر ایک ملازم کو
مقررہ وقت پر ترقی کے مواقع فراہم کرے گی،آسٹرٹی سے متعلق حکومت سندھ
کام کررہی ہے۔