Oct 15, 2018 03:04 pm
views : 535
Location : Domestic Place
Lahore- Election decisions should come according to public expectations
لاہور:قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پرمسلم لیگ ن کامیاب،سعد رفیق خوش
این اے 131 میں کامیابی حاصل کرنےکےبعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتےہوئے سعد
رفیق نے کہاکہ لاہور میں حاصل کردہ نتائج کےمطابق قومی اسمبلی کی دونوں اور
صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستیں نوازشریف کی جماعت نے حاصل کی ہے۔ انھوں
نے کہاکہ جہاں تک راول پنڈی کی نشست کا تعلق ہے، وہ بھی پی ایم ایل این نے
حاصل کی ہے مگر شیخ رشید احمد نے اپنی شکست چھپانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس جیت پر اللہ کے حضور عاجزی سے سر جھکاتے ہیں۔ عوامی
مینڈیٹ کا راستہ نہیں رکنا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ اگر ہم کسی کا راستہ نہیں
روکیں گے توجمہوریت مضبوط ہوگی۔انھوں نے کہاکہ حیران ہوں کہ عمران خان
کیسے حکمران ہیں جو ہر وقت آستینیں چڑھاکر اپوزیشن کو للکارتےہیں۔ عمران
خان وزیراعظم بن کر اپوزیشن سے ملتے اور احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا
راستہ اختیار کرتے تو بہتر رہتا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اس عزم کا اعادہ کرتےہیں کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت آگے بڑھتا رہےگا۔