Oct 15, 2018 04:40 pm
views : 440
Location : Domestic Place
Islamabad-RTS system not failed, Spokesman Election Commission
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے الزامات کو سختی سے رد کر دیا
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس کے ذریعے قومی اسمبلی کے 95
فیصد نتائج ملے، 5 فیصد نتائج نہ آنے پر آر ٹی ایس کی تاخیر نہیں کہا
جاسکتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آر ٹی ایس کے ذریعے پنجاب کے 94 فیصد نتائج
ملے ہیں، سندھ سے 95 فیصد نتائج موصول ہوئے، کے پی سے 95 فیصد نتائج ملے
جبکہ بلوچستان سے 57 فیصد نتائج موصول ہوئے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اعتراف
کیا کہ کچھ پریذائیڈنگ افسران کو آر ٹی ایس کے استعمال میں مشکلات کا
سامنا ہے تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آر ٹی ایس سسٹم ناکام ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ 52 پریزائیڈنگ افسران نے اب تک
اپنے نتائج آر ٹی ایس کو نہیں دئیے، نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کا ردعمل
سخت ہوگا۔الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ
کسی کو آر اوز کے کام میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے، کوئی امیدوار یا
ایجنٹ دباؤ ڈالنے کا بھی حق نہیں رکھتا ہے۔