پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا
شکر گزار ہوں کہ ہم ضمنی انتخاب میں سرخرو ہوئے، سال دو ہزار اٹھارہ کے عام
انتخابات کے بارے میں ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے کہ وہ انتخابات دھاندلی
زدہ تھے۔
احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف
کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے مہر ثبت کی ہے کہ
موجودہ حکومت ہم پر جبراً مسلط کی گئی ہے اور جس طرح انہوں نے مہنگائی کا
ایک سونامی پیدا کردیا ہے یہ لوگوں کا ردعمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب دشمن پالیسوں کے خلاف عوام نے حکومت پر اظہار عدم اعتماد کردیا ہے۔