ملتان، حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا
باقاعدہ آغاز
حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے تین روزہ عرس تقریبات کا
باقاعدہ آغاز سجادہ نشین وزیر خاررجہ شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب
سے غسل دے کر کیا اور اس موقع پر چادر پوشی کیساتھ ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئیں۔
برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاو الدین زکریا ملتانی کے 779
وین تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں شرکت کیلئے ملک
بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پر پہنچ چکی ہے۔ عرس کی پہلی نشست
میں زکریا کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس کی صدارت سجادہ نشین وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ علمائے کی جانب سے حضرت بہاؤ الدین زکریا
کی دینی خدمات پر روشنی ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عرس میں عقیدت مند منقبت پڑھنے کیساتھ دھمال ڈال کر مزار پر حاضری دیتے ہیں۔
سجادہ نشین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حضرت بہاؤ الدین
زکریا نے ہمیشہ بھائی چارے کا پیغام دیا اور ہزاروں افراد کو دائرہ اسلام
میں داخل کیا جس کی وجہ سے کئی صدیاں گزرنے کے باوجود بزرگان دین کے
آستانے آباد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشگردی سمیت بے شمار مسائل کا
سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلیے علمائے کرام کے طرز زندگی پر عمل کرنا ہو گا۔