Oct 15, 2018 08:30 pm
views : 522
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں ساڑھے سات سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (15اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس ساڑھے سات سو پوائنٹس کی کمی کے بعد 36767 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔