Oct 15, 2018 09:13 pm
views : 494
Location : Domestic Place
Islamabad- President Arif Alvi Adresess To Ceremony
اسلام آباد، پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، پڑوسی ملک کے تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمزید کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن کا خواہشمند ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے، اقوام متحدہ کشمیر سمیت تمام عالمی تنازعات حل کروانےمیں کردار ادا کرے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام آئی اے ای سے کے قواعد کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ پڑوسی ملک کے تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بھی عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام کا حامی ہے۔ ایٹمی توانائی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔