Oct 15, 2018 10:11 pm
views : 468
Location : Air Headquarters
Islamabad- Pak Navy Exercise Seaspark 2018
کراچی،پاک بحریہ کی اہم مشق سی سپارک دو ہزارہ اٹھارہ کی افتتاحی بریفنگ
پاک بحریہ کی اہم مشق سی سپارک دو ہزارہ اٹھارہ کی افتتاحی بریفنگ آج کراچی
میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود
عباسی تھے۔ یہ مشق ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجز کو مد نظر رکھتے
ہوئے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کے جائزے اور آپریشنل منصوبوں کی جانچ
کیلئے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔
دو ماہ پر محیط یہ مشق بحیرہ عرب اور جیوانی سے لے کر سرکریک تک پاکستان کی
ساحلی پٹی پر منعقد کی جائے گی۔ اس مشق میں پاکستان آرمی، ایئر فورس اور
وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور خزانہ کے نمائندے بھی شرکت کررہے
ہیں۔
افتتاحی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کا عمومی
جائزہ پیش کیا جس کے بعد فورس کمانڈرز نے اپنے آپریشنل منصوبوں پر
پریزنٹیشنز دیں۔
اس مشق میں پاک بحریہ کے تمام یونٹس، جہاز، سب مرینز، ایئر کرافٹ، ڈرونز
سکوارڈرن، پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز کے علاوہ پاکستان
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک آرمی اور ایئر فورس کے ایلیمنٹس حصہ لے
رہے ہیں۔
پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔ حالت جنگ ہو یا حالت
امن پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
سی سپارک اٹھارہ کا انعقاد خطے میں بحری امن، تحفظ اور استحکام کیلئے
پاکستانی عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔