Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 15, 2018 10:21 pm views : 362

Location : NAB Courts

Islamabad- Former PM Nawaz Sharif Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، ضمنی الیکشن پیغام ہے آنے والا وقت کس کا ہے، نواز شریف

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن واضح پیغام ہے کہ آنے والا وقت کیسا آرہا ہے۔
نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے، پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں فتح دی۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت کے پہلے 50 دنوں میں ضمنی الیکشن کا اس طرح کا نتیجہ آیا ہے اور الیکشن میں ہم نے پی ٹی آئی کی سیٹیں جیتی ہیں، پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالا، میں جیل میں رہا، شہباز شریف جیل میں ہیں، خواجہ سعد رفیق صاحب کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ بھی سب کو پتا ہے، مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ن لیگ کو کامیابیوں سے ہمکنار کررہا ہے، الحمد اللہ ہم نے پی ٹی آئی کی سیٹیں جیتی ہیں، راولپنڈی کی نشست پر بھی ہماری فتح ہی ہوئی ہے، ہماری حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، مہنگائی نہیں تھی اور عوام خوش و مطمئن تھے، ہم نے جانفشانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا، لیکن موجودہ حکومت کے 50 دنوں میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے، اللہ کے فضل و کرم سے جلد یہ حالات بدل جائیں گے، سب ملک کی خیر کے لیے دعائیں کریں

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved