Oct 15, 2018 10:24 pm
views : 459
Location : Mubarak Village
Karachi- Lack of Basic Facilities in Mubarak Village
کراچی،خوبصورت ساحل سمندر مبارک ولیج کے باسی بنیادی سہولیات سے محروم
کراچی سے
تیس کلومیٹر دور قدرت کے حسین مناظر کو اپنے دامن میں لیے سمندر کا
خوبصورت کنارا مبارک ولیج کہنے کو تو کراچی کا ہی حصہ ہے تاہم یہ علاقہ اب
بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
ہزاورں نفوس پر مشتمل علاقے
میں نہ گیس ہے ،نہ بجلی ،نہ ہی پینے کا پانی میسر ہے،مقامی افراد کی بڑی
تعداد ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہے جو سال کے مخصوص مہینوں میں سمندر
میں اپنا رزق تلاش کرتے ہیں ، بنیادی سہولتوں سے محروم ہزاروں مچھیروں کی
آبادی کراچی کا مبارک ویلج حکومت کی توجہ کا منتظرہے۔
کراچی ضلع غربی کے اس علاقے میں لوگ اپنی زندگی کے بہترین لمحات گزارنے آتے ہیں حسین مناظر سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔
دوسوسال
سے قائم مبارک ولیج کے دس ہزار مکینوں کی زندگی دوسوسال سے ایک ہی جیسی
ہے، یہاں مریض آج بھی علاج سے پہلے سڑکوں پر دم توڑ جاتے ہیں۔
مقامی
افراد کا کہنا ہے کہ ہمارا سب کچھ سمندر ہی ہے ،یہاں پر نہ تو صاف پانی ہے
نہ ہی بجلی ،ہزاروں افراد کے لئے صرف چند سو لٹر پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے
پاس نہ تو بجلی ہے ،نہ گیس نہ ہی پینے کا صاف پانی جبکہ یہی چیزیں انسان
کی زندگی کیلئے اہم ہوتی ہیں۔
نوجوان عدنان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہے سوائے سمندر کے،حکومت ہمیں سہولیات فراہم کرے۔
تاج
محمد کا کہنا تھا کہ ہم نے قادر پٹیل کو ووٹ دیا تھا اللہ انہیں توفیق دے
کہ ہمارے لئے کام کرے،سات ہزار آبادی کے لئے صرف گیارہ سو لیٹر پانی دیا
جاتا ہے۔