Oct 15, 2018 10:27 pm
views : 365
Location : Air Headquarters
Islamabad- Polish Commander meets Air Chief
اسلام آباد، پولش آرمڈ فورس کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئر چیف سے ملاقات
پولش آرمڈ فورس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سیلو کا نے آج ایئر ہیڈ
کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر
پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
بعد ازاں پولش آرمڈ فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف
مارشل مجاہد انور چنہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے
ابتدائی دو رمیں پاک فضائیہ کی تعمیر وترقی کیلئے پولش افسران کی خدمات کا
اعتراف کیا۔
میجر جنرل جان سیلوکا نے پاک فضائیہ کے افرادکی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
کی اور حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے حصول کیلئے کی گئی
کاشوں کو سراہا۔