Oct 16, 2018 02:28 pm
views : 511
Location : Karachi Shipyard
karachi- President Arif Alvi Addresses
کراچی،دہشتگردی اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ نےاہم کردارادا کیا،صدر مملکت
صدر
مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ
نےاہم کرداراداکیا،پی این ایس معاون جدیدٹیکنالوجی سےلیس جہازہے ، پاکستان
کو ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرفخرہے۔
صدر عارف علوی کراچی میں پی
این ایس معاون کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی،تقریب میں
نیول چیف سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت پاک بحریہ کے اعلی افسران اور
وزارت دفاع کے حکام شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی
نے کہا کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہے، دہشتگردی
اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ نےاہم کردارادا کیا،صدر مملکت نے کہا کہ
پاکستان کو ترکی کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔