وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات چودھری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔جرمن
سفیر نے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی کا
اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ
حکومت پاکستان کا سوفٹ امیج فلم کے ذریعے دنیا تک پہچانے پر توجہ دے رہی
ہے۔فلم پاکستان کی خوبصورتی اور حقیقی تشخص کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا
اہم ذریعہ ہے ۔جرمن فلم میکرز کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان آئیں اور
سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے،
جرمن حکومت کی جانب سے اس میں تکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں،چاہتے ہیں کہ
فرانس کی طرح جرمنی بھی اپنے شہریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے ٹریول
ایڈوائزری ریلیکس کرے۔
جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین وفاقی نظام سمیت کئی چیزیں مشترک ہیں۔
فلم اور اینٹرٹینمنٹ سیکٹر کے شعبوں میں تمام ممکنہ تعاون پر غور کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک
انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیم ،صحت اور ماحولیات کا ہونا خوش
آئند اورقابل قدر ہے،بدعنوانی کے خلاف حکومتی ایجنڈا اور اداروں میں
اصلاحات کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال
کے تناظر میں لفتھانزاائر لائن کے
پاکستان میں دوبارہ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کاوشیں جاری ہیں۔