منی
لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور
مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ
میں پیش ہوگئے۔
ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی
لانڈرنگ کا الزام ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید
کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت
حاصل کر رکھی ہے۔
آج سماعت کے لیے تمام ملزمان پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 13 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
بعد
ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر سندھ
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رکشہ ،فالودہ والے کے نکلنے والے اکاؤنٹس
کوایف آئی اے کیس کاحصہ بنارہی ہیں،جن کے اکاؤنٹ سے دہشتگردوں کے رابطے
نکلیں انہیں گرفتار کیا جائے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بینکنگ کورٹ
کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ثبوت نہیں ہوتا تو ملزمان
کو بری کردیا جاتا ہے ،ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،ناصر شاہ نے کہا
کہ جہانگیر ترین کے ملازم کے اکاؤنٹ نکلے ان کی جے آئی ٹی نہیں بنی،ایک جے
آئی ٹی میاں صاحب کےلئے بنائی گئی،صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس سے
امید کرتے ہیں ہمیں انصاف ضرور ملے گا،ہمارے قائدین عدالتوں سے سرخرو
ہونگے۔