Oct 16, 2018 06:06 pm
views : 553
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI Leader Haleem Adil Sheikh Media Talk
کراچی، ہم تھر کا حساب لیں گے، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ گورنر
سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کل تھرپارکر کا دورہ
کریں گے جہاں پر انہیں ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ہیلتھ افسر بریفنگ دیں گے اس
کے علاوہ وہ تھر کے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
متحدہ اپوزیشن ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے
کی درخواست جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ چار پانچ دن پہلے چیئرمین پیپلز
پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ
تھر بیس سال آگے چلا گیا ہے، یہ کیسا تھر ہے جہاں پر ساڑھے سات ارب روپے
کے ساڑھے سات سو آر او پلانٹ لگائے گئے جو آدھے سے زیادہ بند پڑے ہیں اور
وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ فرماتے ہیں کہ یہ نگراں حکومت کے دور میں بند
ہوگئے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ سید ہیں بات تو سچ کرلیا کریں، تھر میں پانچ
سو بچہ مر گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے، ہم حساب لیں گے۔