کراچی،گورنر سندھ کا دنیا کے گرد چکر لگانے والے معروف پاکستانی فخر عالم کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے
دنیا کے گرد چکر لگانے والے معروف پاکستانی فخر عالم کا کراچی ائیر پورٹ
پر استقبال کیا ،گورنر سندھ نے انہیں اس کوشش پر اپنی،صدر مملکت،وزیر اعظم
اور پوری قوم کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا
کہنا تھا کہ فخر عالم نے انتہائی مشکل اور خطرات سے بھرپور مہم کا بیڑا
اٹھا کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،اس مہم کو مکمل کرکے وہ دنیا
کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔
فخر عالم کا کہنا تھا
کہ حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون پر گورنر سندھ،سول ایوی ایشن اتھارٹی
اور پاکستان ایئر فورس کا بے حد مشکور ہوں،آج جہاز اڑاتے ہوئے ملک کی فضائی
حدود میں داخلہ پر بہت زیادہ خوشی محسوس کی۔