Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 16, 2018 06:28 pm views : 482

Location : PID

Islamabad- Federal Information Minister Fawad Chaudhry Media briefing
  • Urdu

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے بنائے گئے تمام پاور پلانٹس کا آڈٹ کرائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں اس لئے تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے 2 پر کام شروع ہوچکا ہے۔
پی آئی ڈی اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ  گزشتہ 2 سال میں بجلی کی پیداواری قیمت بڑھ کر 15 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوئی جو 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔ اس طرح حکومت بجلی کی مد میں سردیوں میں ایک ارب دو کروڑ جبکہ گرمیوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے یومیہ نقصان برداشت کررہی ہے۔ بجلی کی قیمت نیپرا طے کرتا ہے، اس ادارے کو ہم نے نہیں گزشتہ حکومتوں نے بنایا ہے، نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کریں ورنہ روز نقصان ہوگا، اس نقصان کی وجہ سے گردشی قرضے میں ہر سال 34 ارب روپے اضافہ ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ چیزوں کو بہتر اور ٹھیک کریں، ہم نے کوشش کی کہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے غریبوں پر اثر نہ پڑے۔ مسلم لیگ (ن)نے جس طرح اداروں سے کھلواڑ کیا اس کو بھی سامنے لانا ہے۔ (ن) لیگ کے لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں، قائد اعظم سولر پلانٹ دنیا کا مہنگا ترین پاور پلانٹ ہے، اس پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت اس وقت 17 روپے سے زائد پڑ رہی ہے۔ تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے دو پر کام شروع ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہی نہیں اور ان کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے نکل رہے ہیں، ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، جب احتساب کا کہا جاتا ہے وہاں پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے تو کچھ دوست کہتے ہیں اپوزیشن سے بنا کر رکھنی چاہیے، جب سب کچھ اس طرح چلنا ہے تو پھرپی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کی کیا ضرورت تھی۔
ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ پی ٹی آئی کیخلاف تمام جماعتیں اکٹھی تھی پھر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کرسکیں۔ تحریک انصاف نے نئی مثال قائم کی کہ کسی وزیر نے ضمنی انتخاب والے حلقے کا دورہ نہیں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب ، یو اے ای چین اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے، وزیر اعظم عمران خان تمام معاملات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved