Oct 16, 2018 09:15 pm
views : 498
Location : Pakistan Stock Exchange
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (16 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
104 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 36663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔