اسلام آباد، یتیم خانے ختم کرکے سوئیٹ ہوم قائم کرنا پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے، راجہ پرویز اشرف
سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کا کہنا
تھا کہ مجھے آج سوئیٹ ہوم جیسے ادارے میں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
میرے خیال میں بھی نہیں تھا جو میں کام کرنے جارہا ہوں وہ کتنی خوبصورت شکل
دھار لے گا اور وہ اتنا خوبصورت ادارہ بن جائے گا۔
پاکستان سوئیٹ ہوم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا
مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی
مہربانی تھی کہ میں اس منصب پر پہنچا اور پھر زمرد خان جیسا عظیم دوست اور
ساتھی ملا جس نے اس پروجیکٹ کی نشاندہی کی اور اللہ کے فضل سے بہت بڑاکرم
ہوا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک میں یتیم خانوں کا جو ایک حوالہ تھا
اس کو ختم کرکے سوئیٹ ہوم قائم کئے ۔