کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
ہوا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیرا علیٰ سندھ نے نئے
کابینہ ارکان کا خیرمقدم کیا۔
سندھ کابینہ نے کام کرنے کی جگہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کے
حوالے سے وفاقی حکومت کے 2010ء کے قانون اپنانے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ نسواں ترقی کو قانون بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
اجلاس میں سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی) کی سروسز کے بائے
لاز پر گفت وشنید کی گئی۔بائے لاز کے کل آٹھ چیپٹرز ہیں جس میں پورا سروس
اسٹریکچر اپوائنٹمنٹ پوزیشن سے لے کر ریٹائڑمنٹ تک کور کرتے ہیں۔
وزیرا علیٰ سندھ نے بائے لاز ایس ٹی ڈی سی کی بورڈ سے منظوری کروانے کی بھی ہدایت کی۔